اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہونے والے اس خوفناک دھماکے میں سیکڑوں لوگ جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ بیروت میں متعین العالم کے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس دھماکے کے متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں دکھایا گيا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائي تک دھویں کا ستون نظر آ رہا ہے۔
العالم کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا گيا۔ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ دھماکے کی آواز ۸ کلو میٹر دور اور صیدا شہر تک سنائي دی۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے اس حادثہ کو عظیم فاجعہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصانات بے انتہا ہوئے ہیں
لبنان کے وزیر اعظم نے کل عمومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے
لبنان کے صدر مشیل عون نے صورتحال غیر معمولی قرار دے کر سپریم ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
تاحال جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہو پائی ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲